فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی بہتر حکمت عملی کی بدولت جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال میں گزشتہ سال کی نسبت سنگین جرائم کی شرح میں %60 کمی واقع ہوئی ہے۔
رواں سال 10ماہ میں قتل %27، ڈکیتی %100، رابری %51، نقب زنی %66، ، موٹر سائیکل کار و دیگر وہیکل چوری %38، چھپٹا و چھننا %54، اقدام قتل %7، چوری میں%29کمی ریکارڈ ہوئی۔مویشی چوری %20، گینگ ریپ %38، اغواء %19، ریپ %20 اور خواتین کے اغواء میں %25 کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔
فیصل آباد پولیس کی بروقت کارروائیوں اور مؤثر انسدادِ جرائم سے امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی۔جرائم میں کمی مؤثر گشت، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔
سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔









