لاہور (پنجاب پوسٹ)سی ٹی او لاہور کے حکم پر ڈرفٹنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ نوجوانوں کو گاڑی پر نمبر پلیٹس کی جگہ نام لکھوانا مہنگا پڑگیا۔
سکندر حیات نامی نوجوان سی بی ڈی مین بلیوارڈ روڈ پر جعلی نمبر پلیٹس لگاکر ڈرفٹنگ کررہا تھا۔تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو گاڑی سمیت راؤنڈ اپ کرلیا گیا اور تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چکما دینے اور ای چالان سے بچنے کی غرض سے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد ، جرائم کی شرح میں 60 فیصد کمی کا دعویٰ، پولیس نے اعداد و شمار کیسے مرتب کئے
سی ٹی او لاہور نے کہا کہ زگ زیگ،روڈ بلاکنگ،ڈرفٹنگ اور خطرناک کرتب دکھانے والے کسی بھی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے کے چالان نہیں بلکہ مقدمات درج ہوں گے۔
ون ویلنگ، ڈرفٹنگ، روڈ ریج اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی۔ سید عبدالرحیم شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ والدین بچوں کی صلاحیتوں کو تعبیری کاموں میں وقف کریں۔










