سال 2027 بسنت فیسٹیول: 8 روز میں پورٹل پر 2 ہزار سے زائد درخواستیں جمع

لاہور (پنجاب پوسٹ) آئندہ مارچ کے وسط میں بسنت فیسٹیول میں شرکت کرنے والوں کا چھ ماہ قبل ہی تانتا بندھ گیا۔ ایک ہفتے میں لائسنس کے حصول کیلئے دو ہزار سے زائد درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں آئندہ برس مارچ کے وسط میں منعقد ہونے والے 3 روزہ محفوظ اور رنگا رنگ ‘بسنت فیسٹیول’ کے لیے شہریوں اور شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔

بسنت پورٹل کے قیام کے محض 8 دنوں کے اندر پتنگ، گڈا اور ڈور کی تیاری و فروخت کے شوقین 2 ہزار سے زائد افراد نے لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔

فیسٹیول کو محفوظ بنانے کے لیے دھاتی ڈور اور چرخی پر مکمل پابندی ہوگی۔ موٹر سائیکل سواروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے 20 لاکھ سیفٹی راڈز تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ عمارتوں کی چھتوں پر سیفٹی گرلز کی تسلی اور کمزور چھتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی اور خطرہ بننے والی کمزور و بوسیدہ عمارتوں کو فوری سیل کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنر لاہور کے پاس ہو گا۔

کائیٹ فلائینگ ایسوسی ایشن نے بسنت کی بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے گڈی و ڈور کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے اسٹاک ظاہر کرنے کی شرط پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ وقت سے قبل پتنگ بازی کرنے پر 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ غیر قانونی فروخت پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے