گوجرانوالہ میں عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے جامع ایکشن پلان تیار، سکولوں، ہسپتالوں، صفائی اور سٹریٹ لائٹس کی بہتری کے لیے ڈپٹی کمشنر کی اہم ہدایات


گوجرانوالہ (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گورننس ویژن پر عملدرآمد، گوجرانوالہ میں عوامی خدمات کی بہتری کے لیے جامع ایکشن پلان تشکیل دیا جائے گا۔ تمام محکموں کے سربراہان اور افسران کے لیے مقررہ کے پی آئیز اولین ترجیح ہوں گے، ماہانہ بنیادوں پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری و پیف سکولوں میں بنیادی سہولیات اور سکیورٹی انتظامات کا جامع سروے، اسسٹنٹ کمشنرز 15 روز میں رپورٹ پیش کریں گے۔ سکولوں کے سامنے 100 فیصد زیبرا کراسنگ کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عدم دستیابی پر متعلقہ سی ای او ایجوکیشن ذمہ دار ہوگا۔

میونسپل اداروں کی مشینری کے لیے یکساں پیلا رنگ، اینٹی انکروچمنٹ اور روڈز مینٹیننس اسکواڈز کے لیے سرخ یونیفارم مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ اینٹی انکروچمنٹ اور روڈز مینٹیننس اسکواڈز روزانہ 12 گھنٹے بازاروں میں متحرک رہیں گے، بھتہ خوری میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر عائشہ گوندل چارج سنبھالتے ہی فیلڈ میں متحرک، اسکولوں، اسپتال، ماڈل بازار اور دیگر مقامات کے دورے

سٹریٹ لائٹس کی فعالیت 63 فیصد سے بڑھا کر 95 فیصد کرنے کا ہدف، شہباز شریف فلائی اوور کی لائٹس کی بحالی کے لیے 2 کروڑ روپے کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کر دیا۔ مین ہولز کورز کی دستیابی کا 100 فیصد سروے دو روز میں مکمل کرنے، غائب کورز کی فوری تنصیب اور خستہ حال کورز کی مرمت کی ہدایت کی

ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کم از کم ایک سکول اور ہسپتال کا دورہ کریں گے، مسائل کی نشاندہی اور فوری حل یقینی بنایا جائے گا۔اوپن پلاٹس کے مالکان کو نوٹسز اور جرمانے، تین نوٹسز کے باوجود صفائی نہ کروانے پر پلاٹ بحق سرکار ضبط کرنے کی کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی ساہیوال میں گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم، ضلع ساہیوال کے 205 کاشتکار کامیاب قرار

شہر میں گرین بیلٹس، پارکس، قبرستانوں، بس اڈوں اور فروٹ و سبزی منڈیوں کی صفائی و خوبصورتی کے لیے خصوصی اقدامات، ایک دن ایک تحصیل مہم کا ہفتہ وار پلان تیار کرنے کی ہدایت دی۔

سڑکوں کی روزانہ دھلائی، مکینیکل سویپنگ، ہسپتالوں کی ڈیپ کلیننگ، تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے سمیت فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے