ساہیوال (پنجاب پوسٹ) ایف آئی اے ساہیوال کی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی، 5 کروڑ 40 لاکھ 40 ہزار روپے برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ساہیوال سرکل الطاف گوہر وٹو کی نگرانی میں چھاپہ مارا گیا جہاں ایف آئی اے نے ہڑپہ ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد اویس اور محمد نعیم کو گرفتار کر لیا گیا۔
چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 5 کروڑ 40 لاکھ 40 ہزار روپے پاکستانی کرنسی، دو موبائل فونز اور ایک چیری گاڑی برآمد کر لی گئی۔ملزمان غیر قانونی طور پر فارن کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں ۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 بمعہ دفعہ 109 درج کر لیا ہے۔










