موسم کی انگڑائی ، پنجاب کی جھیلوں میں مہمان پرندوں کی آمد، شکاری سرگرم ، پنجاب حکومت بھی متحرک

لاہور ( پنجاب پوسٹ) پنجاب میں مہمان پرندوں کی آمد شروع ہوگئی ہے، جبکہ وائلڈلائف رینجرز پنجاب نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بٹیر، فاختہ، مرغابی، سانڈھے اور جنگلی خرگوش کے 12 غیر قانونی شکاری گرفتار کرلیے۔

کارروائیوں میں بٹیر کے 13 نیٹنگ گئیرز بھی ضبط کیے گئے، جبکہ پانچ شکاریوں پر مجموعی طور پر 3 لاکھ 55 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور سات کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔

بہاولپور ریجن میں وائلڈلائف رینجرز نے چولستان پبلک وائلڈلائف ریزرو کی آبی گزرگاہوں میں نایاب کونجوں کا ایک بڑا غول دیکھا۔ اسی علاقے میں بکریوں کے ریوڑ کے ساتھ موجود چنکارہ کے ایک شیر خوار بچے کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

لیاقت پور میں فاختہ کے غیر قانونی شکار میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ بہاولنگر میں بٹیر کی نیٹنگ اور سانڈھے پکڑنے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور بٹیر کے دو نیٹنگ گئیرز ضبط ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : چونیاں میں پنجاب وائلڈ لائف کا بڑا کریک ڈاؤن، غیر قانونی شکاریوں کے خلاف شکنجہ سخت ، لاکھوں روپے جرمانے عائد

منچن آباد میں بٹیر کے مبینہ شکاریوں نے وائلڈلائف رینجرز پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

راجن پور میں مرغابی کے دو شکاریوں پر مجموعی طور پر 70 ہزار روپے، جہلم میں جنگلی خرگوش کے ایک شکاری پر 60 ہزار روپے اور چکوال میں بٹیر کی غیر قانونی نیٹنگ پر ایک شکاری کو ایک لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، جبکہ ایک دوسرے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور اور جنوبی پنجاب کے شکاری وائلڈ لائف کے جال میں کیسے پھنسے ؟

بھکر میں بٹیر کے دو نیٹنگ گئیرز ضبط کرکے دو افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، جبکہ مظفرگڑھ میں بٹیر کے سات نیٹنگ گئیرز ضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب بھر میں جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکاری گرفتار

خوشاب میں کتوں کے ذریعے جنگلی خرگوش کے شکار پر ایک شخص کو 70 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی علاقے میں واقع اچھالی جھیل پر تقریباً 100 نایاب فلیمنگوز بھی پہنچ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں : طوطے ، تیتر اور کیسٹرل ، ظالم شکاری ننھے پرندوں کے دشمن ، وائلڈ لائف نے آزاد فضاوں میں چھوڑے ، منظر دیکھ کر سبھی حیران

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے