لاہور (پنجاب پوسٹ) علیم خان اور شعیب صدیقی سمیت دیگر کیخلاف روڈا اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ،مقدمہ میں شریک ملزم علی گلریز کیخلاف ٹرائل کی کاروائی جاری۔عدالت نے پراسکیوشن کے گواہان کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا
ملزم علی گلریز کی بریت کی درخواست خارج ہو چکی ہے۔عدالت نے کیس پر مزید سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے سماعت کی۔وکیل کے موقف کے مطابق مقدمہ کے تمام دیگر ملزمان بری ہو چکے ہیں موقف وکیل
ملزم موقع پر موجود تھا مگر لڑائی میں حصہ نہیں لیا جن پر لڑائی کرنے کا الزام تھا وہ بھی بری ہو گیے۔ایم این اے عبد العلیم خان اور شعیب صدیقی سمیت دیگر مقدمہ سے بری ہوئے
تھانہ چونگ نے عبد العلیم خان سمیت دیگر کیخلاف 2022 مین مقدمہ درج کیا تھاملزمان پر روڈا اہلکاروں پر تشدد کرنے کا الزام تھا۔ملزمان پر روڈا کی 55 کنال سرکاری اراضی پارک ویو میں شامل کرنے کا بھی الزام تھا
مقدمہ میں علیم خان , شعیب صدیقی٫شفقت نیاز، محمد عاطف افتخار ٫ پٹواری محمد اصغر اور سب انجینر محکمہ انہار جاوید شہباز سمیت دیگر نامزد ہیں









