سرگودھا ، میرے گھر کے حالات ٹھیک نہیں ہیں ، نوکری دلوا دو ، قریبی رشتہ دار 19 سالہ لڑکی کو نوکری دلوانے لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

سرگودھا (پنجاب پوسٹ) سرگودھا نجی سکول کی ٹیچر کو اچھی نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کا شکار بنایا گیا۔ گاؤں 90 شمالی کی 19 سالہ ٹیچر کو اس کے رشتہ دار نے اچھی نوکری دلوانے کا جھانسہ دیا پھر گھر سے سکول جاتے ہوئے ملزم ٹیچر کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر گاؤں 79 شمالی اپنے گھر لے گیا۔

پولیس کی تحقیقات کے مطابق ملزم فاروق مسیح نے زیادتی کے دوران ٹیچر کی برہنہ تصاویر بھی بنائی،اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، زیادتی کا نشانہ بننے والی 19 سالہ ٹیچر کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے اور ملزم کی تلاش بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والے نجی سکول کی ٹیچر کی والدہ فوت ہو چکی ہے چار بہن بھائی ہیں، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گھر کے معاشی حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے سکول ٹیچر اچھی نوکری کی تلاش میں تھی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے