پنجاب میں اب تک 3 لاکھ سے زائد فائر ایمرجنسیز پر رسپانس کیا جا چکا ہے، ڈاکٹر رضوان نصیر

لاہور (پنجاب پوسٹ) سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر دنیا بھر میں فائر فائٹرز کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے، 9/11 کے سانحے میں 340 فائر فائٹرز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

11 ستمبر پاکستان میں بھی بڑے آتشزدگی کے سانحات کی یاد دلاتا ہے اور کراچی بلدیہ ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی میں تقریباً 260 افراد جاں بحق ہوئے۔ لاہور بند روڈ کی شو فیکٹری میں آتشزدگی سے 21 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں اب تک 3 لاکھ سے زائد فائر ایمرجنسیز پر رسپانس کیا جا چکا ہے۔ بروقت کارروائیوں سے 800 ارب روپے سے زائد کے مالی نقصانات بچائے گئے۔ ریسکیو 1122 کو پنجاب کی تمام تحصیلوں تک توسیع دینے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ دنیا کی بہترین فائر سروس بھی فائر سیفٹی پر عملدرآمد کے بغیر سانحات کو نہیں روک سکتی۔ ملٹی اسٹوری عمارتوں میں ایمرجنسی ایگزٹ کے راستے ہر صورت کلیئر ہونے چاہئیں

ان کا مزید کھنا تھا کہ عمارت میں رہائش اختیار کرنے سے پہلے شہری ایمرجنسی کی صورت میں محفوظ اخراج کا راستہ ضرور چیک کریں۔ تقریباً ڈھائی ہزار عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا گیا ہے۔ عمارتوں کے وسیع سیفٹی سروے کے بعد پنجاب بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز میں ضروری ترامیم کی گئی ہیں۔ بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز کو آسان بنانے کے ساتھ چیک لسٹ بھی جاری کی گئی ہے۔ نئی اور پرانی تمام عمارتوں میں فائر سیفٹی کے بنیادی تقاضوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔

حکومت نے گورنمنٹ ہسپتالوں میں حالیہ ہفتے کے دوران 500 فائر ہائیڈرنٹس نصب کیے ہیں، کمرشل مارکیٹس میں بھی تقریباً ایک ہزار فائر ہائیڈرنٹس نصب کیے گئے ہیں۔ ملٹی اسٹوری عمارتوں میں فائر اسپرنکلر سسٹم مؤثر فائر سیفٹی کا اہم ذریعہ ہے۔ہر عمارت میں فائر ایکسٹنگوشر کے ساتھ اسپرنکلر اور دیگر حفاظتی انتظامات بھی ضروری ہیں

ہر عمارت میں ایک سیفٹی مینیجر اور ایمرجنسی رسپانس ٹیم قائم کی جائے۔ ایمرجنسی رسپانس ٹیم ابتدائی آگ بجھانے اور لوگوں کے بروقت انخلا میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے

ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر پنجاب کے تمام ریسکیو 1122 اسٹیشنز پر فرسٹ ایڈ ٹریننگ کی سہولت دستیاب ہے۔ شہری اپنے قریبی ریسکیو 1122 اسٹیشن پر آ کر فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کریں

میڈیا نمائندگان بھی فرسٹ ایڈ ٹریننگ حاصل کریں تاکہ ایمرجنسی کے دوران قیمتی جانیں بچانے میں کردار ادا کر سکیں۔ فائر سیفٹی اور فرسٹ ایڈ کی تربیت کے ذریعے محفوظ معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے