لاہور (پنجاب پوسٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مولانا فضل الرحمن اور وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی سے رابطہ کیا۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے عوام پر پٹرولیم لیوی کے ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ تمام اپوزیشن کو مہنگائی اور عوامی مسائل پر بھرپور آواز اٹھانی چاہیے۔
سرابرہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقیقی مسئلہ پر آواز اٹھارہی ہے جو قابل تجسین ہے اور ہم پٹرولیم لیوی کے خلاف تحریک کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی پٹرولیم لیوی پر وفاق عوام کو ریلیف دیے۔ جماعت اسلامی کی عوامی مسائل پر جمہوری جدوجہد لائق تحسین ہے۔









