لاہور: مختلف واقعات میں دو مبینہ خودکشیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

لاہور (پنجاب پوسٹ) ایدھی ترجمان کے مطابق لاہور میں مختلف واقعات کے دوران دو مبینہ خودکشیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔گلبرگ، شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں 36 سالہ عمیر نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی، نشتر کالونی، کماہاں گاؤں میں 34 سالہ شخص نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر جان دے دی۔متوفی کی شناخت 34 سالہ اکرام کے نام سے ہوئی۔

ڈیفنس بی، لِمز یونیورسٹی کے قریب گندے نالے سے 30 سالہ خاتون کی بوری بند لاش برآمد ہوئی، بظاہر تین سے چار روز پرانی لاش معلوم ہوتی ہے۔فیصل ٹاؤن، کوٹھا پنڈ 35 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا شناخت نہ ہو سکی۔

داتا دربار میں 70 سالہ بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت صابر علی کے نام سے ہوئی۔صابر علی کا تعلق گوجرانوالہ سے بتایا جا رہا ہے۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے مختلف واقعات سے متعلق شواہد اکٹھے کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

تمام لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے متعلقہ مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے