لاہور اور جنوبی پنجاب کے شکاری وائلڈ لائف کے جال میں کیسے پھنسے ؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) وائلڈ لائف حکام نے لاہور ، راجن پور اور ملتان میں کارروائیاں کرتے ہوئے شکاریوں کو گرفتار اور جنگلی جانوروں اور پرندوں کو آزاد کروا دیا ہے۔

غیر قانونی جنگلی حیات کی تجارت اور شکار میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔ وائلڈ لائف حکام کی جانب سے سے لاہور، ملتان اور راجن پور میں کامیاب کارروائیاں کی گئیں ۔ لاہور میں ببر شیر کے بچوں کا جوڑا بازیاب کروایا گیا جبکہ دو ملزمان کو 65 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے ایک کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ۔ ببر شیر کے بچے خصوصی دیکھ بھال کیلئے سفاری زو لاہور منتقل کر دئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : چونیاں میں پنجاب وائلڈ لائف کا بڑا کریک ڈاؤن، غیر قانونی شکاریوں کے خلاف شکنجہ سخت ، لاکھوں روپے جرمانے عائد

دوسری جانب ملتان میں بدیسی پرندوں کا غیر قانونی ڈیلر گرفتار کرکے اس پر 50 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ راجن پور میں فاختہ کے غیر قانونی شکار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو 15 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح میانوالی میں تیتر بازی کا ٹورنامنٹ بروقت کارروائی سے روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب بھر میں جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکاری گرفتار

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے