پی سی بی نے سیزن 2026-27 کے کوچ ایجوکیشن اور ڈویلپمنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2026-27 کے کوچ ایجوکیشن اور ڈویلپمنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ اس سیزن ایک ٹیوٹر ورکشاپ، 19 مختلف کوچنگ کورسز اور پہلی پی سی بی کوچنگ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

پی سی بی کوچ ایجوکیشن ہیڈ اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شاہد اسلم نے شیڈول ترتیب دیا ہے۔ لیول ون کوچنگ کورس کی مدت معیاد پانچ سال تک مقرر کردی گئی۔ پانچ سال کے بعد لیول ون کے حامل کوچز کو یہ کورس دوبارہ کرنا ہوگا

کوچ ایجوکیشن شیڈول کے مطابق خواتین کوچز کے لیے دو الگ لیول ون کورسز منعقد کیے جائیں گے۔ تمام لیول ون کوچنگ کورسز کا انعقاد این سی اے کی بجائے ملک کے چھ مختلف مقامات پر کیا جائے گا۔

لیول ون کوچنگ کورسز کروانے کیلئے پی سی بی کے سینئر ڈومیسٹک کوچز کو دو ٹیوٹر ٹریننگ کورسز کروائے جائیں گے۔ اس سیزن تین شہروں کے سکول کرکٹ کوچز کو پی سی بی لیول ون کوچنگ کورس کروائے گا۔

سکول کرکٹ کی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے ان کے کوچز کو پروفیشنل کورسز کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے ہائی پرفارمنس سنٹرز کے کوچز کو لیول تھری کوچنگ کورس کروایا جائے گا۔ ریجنل بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کوچز کے لیے خصوصی سکلز کورس بھی متعارف کروایا جائے گا۔

ڈومیسٹک کوچز کو بائیومکنکس کورسز کے علاوہ آئی ٹی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ اس سیزن پہلی پی سی بی کوچنگ کانفرنس کا انعقاد بھی ہوگا۔

کوچنگ کانفرنس میں موجودہ، سابق کھلاڑی اور کوچز کے علاوہ فینز کی شرکت بھی یقینی بنائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے