شاہکوٹ میں منشیات کے مقدمہ میں اہم پیش رفت، منشیات فروش کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا

لاہور (پنجاب پوسٹ) شاہکوٹ میں منشیات کے مقدمہ میں اہم پیش رفت، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس نے منشیات فروش کو سال 2025 میں گرفتار کیا تھا۔

تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس کی کارروائی کے دوران مجرم رضوان عرف جانا کے قبضہ سے 2 کلو 200 گرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج شاہکوٹ محمد منصور عطا نے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ پولیس کی مؤثر تفتیش اور قانونی پیروی کے نتیجے میں مجرم کو سزا دلوانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ منشیات کے خلاف "ڈرگ فری پنجاب” مہم کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ نوجوان نسل اور معاشرے کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنا اولین ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے