راجن پور( پنجاب پوسٹ) راجن پور کے علاقے عمرکوٹ میں مبینہ طور پر سویاں کھانے سے ایک ہی خاندان کے 37 افراد کی حالت غیر ہوئی تھی، بعدازاں 30 متاثرین کو ڈسٹرکٹ اسپتال اور 7 کو ٹی ایچ کیو روجھان منتقل کیا گیا۔متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز تھانہ عمرکوٹ کی حدود رقبہ سانگھی بستی میٹھا خان سنجرانی میں زہریلی سویاں کھانے سے ایک ہی خاندان کے 37 افراد سویاں کے زہریلی اثرات سے متاثر جبکہ ایک ڈھائی سال کی بچی جو کہ پہلے سے ہی زیر علاج بھی تھی اور گھر پر تھی، جان سے گئی۔
یہ بگی پڑھیں: کاہنہ: چاولوں میں تلی ہوئی چھپکلی نکل آئی، زہریلا کھانا کھانے سے 12 افراد متاثر
زہر سے متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور منتقل کردیا گیا تھا جہاں پر تمام افراد کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔ڈسچارج ہونے والے افراد میں سے 07 افراد دوبارہ صبح ٹی ایچ کیو داخل ہوئے اور 02 افراد کو راجن پور ریفر کیا گیا کل 3 متاثرہ مریض جو کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور میں زیر علاج تھے،کو رحیم یار خان ریفر کردیا گیا ہے باقی تمام رو بصحت ہیں
یہ بھی پڑھیں : چھانگامانگا: گھر میں پکایا کھانا کھانے سے ساری فیملی ہسپتال پہنچ گئی، 2 بہنیں جان سے گئیں
اس سلسلہ میں امروز اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد اشرف صالح، ایس ایچ او تھانہ عمرکوٹ مہر ذوالفقار علی اور ایم ایس روجھان ڈاکٹر عاطف رحیم لغاری، ڈی ڈی ایچ او روجھان سمیت جاوید احمد ملک محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ بستی سانگھی پہنچے جہاں پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد اشرف صالح اور ان کے ہمراہان افسران نے متاثرہ خاندان سے ملے ان کی عیادت اور جلد صحت یابی کی دعا کی
مزید برآنکہ اسسٹنٹ کمشنر روجھان، ایس ایچ او تھانی عمرکوٹ بشمول محکمہ صحت روجھان کی ٹیم میٹھا خان سنجرانی کے گھر پہنچے جہاں پر زہریلی سویاں کھانے سے وفات پانے والی بچی کے فرش ماتم پر مرحومہ بچی کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بچی کی ناگہانی وفات پر لواحقین سے ہمدردی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد اشرف صالح نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
یہ بھی پڑھیں : حاصل پور، سرکاری فلٹریشن پلانٹ کا پانی زہرآلود؟6 بچے فوڈ پوائزننگ کا شکار،3 جان سے گئے،دو کی حالت تشویشناک













