چھانگامانگا: گھر میں پکایا کھانا کھانے سے ساری فیملی ہسپتال پہنچ گئی، 2 بہنیں جان سے گئیں

چھانگامانگا(پنجاب پوسٹ) نواحی گاؤں ارجن سنگھ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کی دو سگی بہنیں جاں بحق جبکہ والدین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان نے گھر میں تیار کیا گیا کھانا کھایا، جس کے بعد تمام افراد کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں فوری طور پر لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دورانِ علاج 20 سالہ عمارہ اور 13 سالہ تحریم دم توڑ گئیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی عمارہ اور تحریم آپس میں سگی بہنیں تھیں، جبکہ ان کے والد محمود اور والدہ شاہدہ بی بی تاحال تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہیں۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کی میتیں آبائی گاؤں ارجن سنگھ منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں اہلِ علاقہ میں سوگ کی فضا قائم ہے۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ زہریلا کھانا کھانے کی اصل وجہ کا تعین طبی اور فرانزک رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے