کاہنہ: چاولوں میں تلی ہوئی چھپکلی نکل آئی، زہریلا کھانا کھانے سے 12 افراد متاثر

لاہور (پنجاب پوسٹ) کاہنہ کے مادے شاہ گاؤں میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 12 افراد کی طبیعت غیر ہو گئی، جنہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اہلخانہ اور مہمان گھر میں پکے ہوئے چاول کھا رہے تھے کہ دورانِ کھانا چاولوں میں روسٹ حالت میں چھپکلی نظر آئی۔ کھانا کھانے کے کچھ ہی دیر بعد مردوں، خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔

اطلاع ملنے پر متاثرہ افراد کو فوری طور پر جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ تمام افراد کا تعلق کاہنہ کے علاقے مادے شاہ گاؤں سے ہے۔ ہسپتال میں علاج کے بعد تمام متاثرین کو صحت بہتر ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے