بہاولنگر: شادی کے جھانسے پر لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج، پیرا فورس کا اہلکار ملزم نامزد

بہاولنگر (پنجاب پوسٹ)تھانہ سٹی بی ڈویژن کی حدود میں شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ لڑکی عروج فاطمہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعیہ کے مطابق پیرا فورس کی بھرتی ٹیسٹ کے دوران اس کی جان پہچان ملزم حسام بلوچ سے ہوئی۔ الزام ہے کہ ملزم نے دو ماہ قبل شادی کا جھانسہ دے کر اسے ماڈل ٹاؤن کے ایک مکان میں لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں ملزم شادی کے وعدے سے مکر گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں:تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس نے 02 کمسن نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی، دونوں دلہے، نکاح خواں اور گواہ گرفتار، مقدمہ درج

ملزم حسام بلوچ پیرا فورس کا حاضر سروس ملازم ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے، جبکہ ملزم کے خلاف محکمانہ کارروائی متعلقہ محکمہ کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

ڈی پی او محمد عمران نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے