وہاڑی میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم کی قیادت میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

وہاڑی ّ(پنجاب پوسٹ) وہاڑی میں 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ضلع کونسل سے وی چوک تک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے کی۔ ریلی کے آغاز پر سائرن بجایا گیا اور کشمیری شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم سیاہ،حافظ آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجتی کیلئے یوم سیاہ کی تقاریب

اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی مثالی ہے، انہیں حقِ خودارادیت ملنا چاہیے۔ پاکستانی عوام ہر سطح پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ ریلی میں سرکاری افسران، تاجر رہنماؤں، وکلاء، علماء، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے