سرگودھا پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، 56 ملزمان گرفتار

سرگودھا (پنجاب پوسٹ) پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 28 اشتہاری مجرمان سمیت 56 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ پولیس کی کامیاب کاروائیاں کے دوران 22 منشیات فروش اور 06 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 3 پولیس مقابلے، 2 خطرناک ڈاکو ہلاک، 2 ریکارڈ یافتہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

منشیات فروشوں کے قبضے سے 12 کلو سے زائد چرس، 3 کلو سے زائد آئس اور 425 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان سے رائفل 8 ایم ایم اور 05 پسٹل 30 بور برآمد ہوئی۔ پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور امن و امان کے قیام کے لیے سرگودھا پولیس ہمہ تن مصروف عمل رہے گی۔ ڈی پی او سرگودھا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے