یوم عاشور، پنجاب بھر میں کتنی مجالس اور جلوس منعقد ہوئے ، سیکورٹی کے انتظامات کیا تھے؟

لاہور( پنجاب پوسٹ ) لاہور: یومِ عاشور کے موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیے 90 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق یومِ عاشور پر پنجاب بھر میں 2 ہزار 732 جلوس برآمد ہو رہے ہیں جبکہ 2 ہزار 567 مجالس منعقد کی جا رہی ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 45 عزاداری جلوس اور 231 مجالس کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے جامع چیکنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ خواتین عزاداروں کی سکیورٹی اور تلاشی کے لیے لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام: لاہور پولیس کی 9 کنٹرول رومز سے سیکیورٹی کی 24 گھنٹے نگرانی

پولیس کے مطابق عزاداری جلوسوں میں سادہ لباس کمانڈوز تعینات ہیں جبکہ جلوسوں کے راستوں پر واقع عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز بھی مامور کیے گئے ہیں۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے، جبکہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ٹریفک پولیس اور دیگر فیلڈ فارمیشنز بھی محرم سکیورٹی پلان پر عمل درآمد میں بھرپور معاونت فراہم کر رہی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور دیگر سینئر افسران کو حساس اضلاع میں خود فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم خود بھی لمحہ بہ لمحہ محرم سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں اور پولیس ٹیمیں مذہبی و قومی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں : 3 محرم الحرام: لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 403 مجالس اور 15 جلوسوں کیلئے فول پروف انتظامات

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “یوم عاشور، پنجاب بھر میں کتنی مجالس اور جلوس منعقد ہوئے ، سیکورٹی کے انتظامات کیا تھے؟”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے