لاہور( پنجاب پوسٹ ) یومِ عاشور کے حفاظتی انتظامات کے تحت پنجاب کے 24 اضلاع میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق موبائل سروس صرف جلوسوں اور مجالس والے حساس علاقوں میں جزوی طور پر بند رہے گی۔راولپنڈی، اٹک، چکوال، سرگودھا، خوشاب، بھکر، حافظ آباد، گجرات اور نارووال میں جزوی طور پر موبائل سروس معطل رہے گی۔اسی طرح فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں بھی جزوی طور پر موبائل سروس بند رہے گی۔ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، لیہ، کوٹ ادو، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی جزوی طور پر موبائل سروس معطل رہے گی۔
لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس مکمل طور پر بحال رہے گی۔دیے گئے 24 اضلاع میں مجالس کے مقامات پر رات 10 بجے تک موبائل سروس جزوی طور پر بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : یوم عاشور، پنجاب بھر میں کتنی مجالس اور جلوس منعقد ہوئے ، سیکورٹی کے انتظامات کیا تھے؟
امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔











ایک تبصرہ برائے “پنجاب کے کن علاقوں میں موبائل سروس بند ہے اور بندش کب تک رہے گی ؟”
[…] یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے کن علاقوں میں موبائل سروس بند ہے ا… […]