3 محرم الحرام: لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 403 مجالس اور 15 جلوسوں کیلئے فول پروف انتظامات

لاہور: (پنجا ب پوسٹ)میں 3 محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور شہر بھر میں منعقد ہونے والی 403 مجالس اور 15 عزاداری جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق تمام ڈویژنز میں سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد جاری ہے جبکہ افسران اور اہلکار حساس مقامات پر تعینات ہیں۔پولیس حکام کے مطابق سٹی ڈویژن میں 12 جلوسوں اور 91 مجالس، سول لائنز ڈویژن میں 2 جلوسوں اور 42 مجالس جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں ایک جلوس اور 83 مجالس کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسی طرح کینٹ ڈویژن میں 56، صدر ڈویژن میں 64 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 67 مجالس کو بھی سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:3 محرم الحرام: لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 395 مجالس اور 18 عزاداری جلوسوں کی نگرانی جاری


ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداروں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز مسلسل منتظمین مجالس و جلوس کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ تمام پروگرام طے شدہ اوقات اور روٹس کے مطابق منعقد ہوں۔
فیصل کامران نے منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ ضابطہ اخلاق، مقررہ اوقات اور جلوسوں کے منظور شدہ راستوں کی مکمل پابندی یقینی بنائیں۔ انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں کو بھی ہر وقت الرٹ رہنے، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی۔
لاہور پولیس کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جامع سکیورٹی پلان پر عمل کیا جا رہا ہے جبکہ مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر اضافی نفری، نگرانی کے خصوصی اقدامات اور چیکنگ کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے