(پنجاب پوسٹ) لاہور میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے لاہور پولیس کے 9 کنٹرول رومز سے مجالس اور جلوسوں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق آج 7 محرم کو شہر بھر میں 424 مجالس اور 99 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے۔
پولیس کے مطابق اے کیٹیگری کی 45، بی کیٹیگری کی 294 اور سی کیٹیگری کی 85 مجالس منعقد کی جا رہی ہیں۔
سی سی پی او آفس، ڈی آئی جی آپریشنز، سی ٹی او آفس سمیت تمام ڈویژنل کنٹرول رومز 24 گھنٹے فعال ہیں اور مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 افراد گرفتار
سربراہ لاہور پولیس کے مطابق کنٹرول رومز کے ذریعے مجالس اور جلوسوں کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ تمام ذیلی کنٹرول رومز ،مرکزی کنٹرول روم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ ڈویژنل افسران متعلقہ کنٹرول رومز کے ذریعے سیکیورٹی امور کی مسلسل نگرانی یقینی بنائیں۔
بلال صدیق کمیانہ کے مطابق سیف سٹیز اتھارٹی اور دیگر کیمروں کی مدد سے جلوسوں کے روٹس اور حساس مقامات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جس سے سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر ہو گئے ہیں۔













