قصور ویڈیو اسکینڈل : پنجاب پوسٹ کی خبر پر ایکشن، سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج

قصور (پنجاب پوسٹ) قصور کے علاقے کھڈیاں میں مبینہ طور پر لڑکیوں کو ہراساں کرنے اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

25 لڑکیوں کی قابل اعتراض ویڈیوز، تین سال سے بلیک میلنگ کا شکار، قصور سے بڑا جنسی اسکینڈل سامنے آگیا


بدھ کے روز پنجاب پوسٹ نے کھڈیاں میں 25 لڑکیوں کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کی خبر دی تھی۔ جس کے بعد آج پنجاب پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قصور، اوباش نوجوان بے قابو، خواتین کیلئے باہر نکلنا مشکل

مقدمے میں محمد صدیق اور افتخار ساکن قبر کوٹ کے علاوہ تین دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر متن کے مطابق محمد صدیق نے اپنے دوستوں کے ہمراہ خفیہ طور پر ویڈیوز ریکارڈ کی ہیں۔جنہیں بعدازاں سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

1002107044

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

2 پر “قصور ویڈیو اسکینڈل : پنجاب پوسٹ کی خبر پر ایکشن، سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج” جوابات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے