قصور ( پنجاب پوسٹ)قصور سے ایک بار پھر بلیک میلنگ اور نازیبا ویڈیوز کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا۔ تھانہ کھڈیاں کے علاقہ قبر کوٹ میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نوجوان ہنی ٹریپ سے خواتین کو پھنسا کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے لگے.
پنجاب پوسٹ کے پاس دستیاب معلومات کے مطابق علاقے کے پانچ لڑکے 3 سال سے 25 لڑکیوں کو انکی تین ہزار سے زائد نازیبا آڈیوز، ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہے ہیں۔
بلیک میلنگ کا طریقہ کار کیا ہے؟
پنجاب پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بلیک میلنگ کا شکار ہونے والی ایک لڑکی نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ پانچ لڑکے سب سے پہلے لڑکیوں کو پیار کا جھانسہ دے کر اپنے جال میں پھنساتے ہیں۔ اسکے بعد ان کے ساتھ پیار بھری گفتگو کرتے ہیں اور اسکی ریکارڈنگ کی جاتی ہے۔ بعدازاں ان لڑکیوں کو اس ریکارڈنگ کی بنیاد پر تنہائی میں بلایا جاتا ہے اور جسمانی تعلقات پر مجبور کیا جاتا ہے ۔ ان لمحات کی ویڈیوز بنا کر مزید بلیک میلنگ کی جاتی ہے۔
مبینہ بلیک میلرز کئی سالوں سے سکول اور محلے کی نوجوان لڑکیوں کو ٹریب کر کے ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے گھر میں کیمرہ لگا رکھا ہے جس پر ویڈیو بنائی جاتی تھی۔ اس کے علاؤہ اپنے موبائل سے سکرین ریکارڈنگ کرکے بھی ویڈیوز بناتے ہیں
اسکینڈل تین سال بعد ہی سامنے کیوں آیا؟
پنجاب پوسٹ کو ایک اور لڑکی نے نام اور شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ اسے ایک لڑکی کی ویڈیوز بنا کر بھیجی گئی اور دھمکی دی گئی کہ اگر وہ ان کی بات نہیں مانے گی تو اسکی ویڈیوز بھی وائرل کر دی جائیں گی۔
پولیس نے اب تک کارروائی کیوں کی؟
پنجاب پوسٹ نے متعلقہ تھانے سے رابطہ کیا، پولیس کے مطابق انہیں اس حوالے سے اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
بلیک میلنگ کا شکار لڑکیاں پولیس کے پاس کیوں نہیں جا رہیں؟
یہی سوال پنجاب پوسٹ نے ان لڑکیوں کے سامنے رکھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عزت کی خاطر کئی نوجوان لڑکیاں اس گینگ کے ہاتھوں ریپ کا شکار ہوتی رہیں۔ اگر وہ شکایت کریں گی تو گاؤں میں انکی اور انکے اہلخانہ کی بدنامی ہوگی۔
علاقہ مکینوں نے سوشل میڈیا پر حکام اور پنجاب حکومت سے اپیل کی ہے کہ معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے مبینہ بلیک میلرز کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں :راولپنڈی، اسکول سے گھر جاتی طالبات سے نازیبا حرکات کرنے والے3ملزمان گرفتار
مزید پڑھیں: 25 لڑکیوں کی قابل اعتراض ویڈیوز، تین سال سے بلیک میلنگ کا شکار، قصور سے بڑا جنسی اسکینڈل سامنے آگیا













ایک تبصرہ برائے “25 لڑکیوں کی قابل اعتراض ویڈیوز، تین سال سے بلیک میلنگ کا شکار، قصور سے بڑا جنسی اسکینڈل سامنے آگیا”
[…] […]