قصور ( پنجاب پوسٹ ) بابا بھلے شاہ کے نگری میں خواتین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ شہر میں ایک اور حوا کی بیٹی کو ہراساں کرنے کا واقعہ ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ سیٹھی کالونی میں نوجوانوں کی غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ موٹر سائیکل سوار اوباش نوجوان راہ گیر طالبہ و خاتون کے ساتھ زبردستی ہراساں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوالگ الگ ویڈیو میں نوجوان اسکول طالبہ و خاتون کو ہراساں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان لڑکا طالبہ اور خاتون کے ساتھ زبردستی غیر اخلاقی حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: اوکاڑہ پولیس نے مویشی چور شہزادی کو کیسےگرفتار کیا؟
سیٹھی کالونی میں مذکورہ نوجوانوں کی ویڈیو سامنے آنے پر علاقہ مکین پریشان ہوگئے ہیں ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سر عام راہ چلتی اسکول طالبہ و خاتون کو حراساں کرنا شرمناک عمل ہے۔ مذکورہ نوجوانوں کی ویڈیو سامنے آنے کے باوجود انکی گرفتاری اداروں کے لئے چیلنج ہے ۔
حیران کن طور پر چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود قصور تھانہ اے ڈویژن پولیس تا حال ملزم کا پتہ نہ لگا سکی۔
















