آزاد کشمیر میں پنجاب ٹیکنیکل بورڈ کے امتحانات ملتوی، پنجاب میں شیڈول برقرار

لاہور: پنجاب پوسٹ)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (PBTE) نے اعلان کیا ہے کہ 29 جون سے شروع ہونے والے امتحانات آزاد جموں و کشمیر میں فی الحال ملتوی کر دیے گئے ہیں، جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

بورڈ کے مطابق ناگزیر حالات کے باعث صرف آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے لیے امتحانی شیڈول مؤخر کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر کے امیدواروں کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے تمام متعلقہ کالجز کے پرنسپلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے امیدواروں کو امتحانات ملتوی ہونے سے فوری طور پر آگاہ کریں۔

بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پنجاب اور گلگت بلتستان کے طلبہ اپنی مقررہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 29 جون سے امتحانات میں شرکت کریں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے