لاہور میں ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 افراد گرفتار

(پنجاب پوسٹ) لاہور کی مختلف شاہراہوں پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 11 منچلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق شہر بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے مغلپورہ، مسلم ٹاؤن، اچھرہ، شادباغ اور دیگر مقامات سے ون ویلرز کو حراست میں لیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد ون ویلنگ کرتے ہوئے شور شرابہ کر کے شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہے تھے۔
ایس پی ڈولفن نے واضح کیا ہے کہ ون ویلنگ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے، اور جہاں بھی خلاف ورزی ہو رہی ہے فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس ون ویلنگ کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔


گرفتار ملزمان میں علی، امیر حمزہ، وقاص، بلال اور دیگر شامل ہیں، جنہیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں اور ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل سے انہیں دور رکھیں، کیونکہ یہ ایک خونی کھیل ہے جو جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے