لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف آج بڑا کریک ڈاؤن، جنرل ہولڈ اپ کا اعلان

لاہور (پنجاب پوسٹ) ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف آج شہر بھر میں جنرل ہولڈ اپ کا اعلان کر دیا۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق بغیر ہیلمٹ کسی بھی موٹرسائیکل سوار کو شہر میں داخل ہونے یا اہم شاہراہوں پر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سی ٹی او لاہور نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور مین بلیوارڈ روڈ سمیت اہم سڑکوں پر ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ رواں سال 139 مہلک ٹریفک حادثات میں 96 موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سر پر لگنے والی چوٹیں اموات کی بڑی وجہ بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سخت انفورسمنٹ کا مقصد ریونیو اکٹھا کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔


سی ٹی او لاہور کے مطابق جان لیوا حادثات میں 73 فیصد موٹرسائیکل سوار متاثر ہوتے ہیں، اس لیے ان کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف لاہور میں 82 لاکھ رجسٹرڈ گاڑیوں میں 61 لاکھ سے زائد موٹرسائیکلیں شامل ہیں، جو حادثات میں بھی سرفہرست ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے نتیجے میں ہیڈ ٹراما کے واقعات میں 40 فیصد کمی آئی ہے تاہم مزید بہتری کے لیے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔ سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ چالان کے خوف سے نہیں بلکہ اپنی جان کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ پہنیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

3 پر “لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف آج بڑا کریک ڈاؤن، جنرل ہولڈ اپ کا اعلان” جوابات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے