ذاتی استعمال کرنے والے ای ٹیکسی ہولڈرز کیلئے وارننگ

لاہور:(پنجاب پوسٹ) پنجاب حکومت نے ای ٹیکسی اسکیم کے تحت حاصل کی گئی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق اسکیم سے حاصل کی گئی گاڑیوں کو ذاتی استعمال میں لانے والے افراد سے ای ٹیکسیاں واپس لی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ای ٹیکسی اسکیم کے تحت اب تک 190 گاڑیاں فراہم کی جا چکی ہیں، تاہم متعدد مستفید افراد نے ان گاڑیوں کو کمرشل سروس کے بجائے اپنی ذاتی سواری کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، جس سے اسکیم کے بنیادی مقاصد متاثر ہو رہے ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس تمام ای ٹیکسیوں کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔ ابتدائی جائزے میں انکشاف ہوا ہے کہ 11 ایسی گاڑیاں بھی ہیں جو ریلیز ہونے کے بعد سے اب تک ایک مرتبہ بھی بطور ٹیکسی سڑک پر نہیں آئیں، جبکہ بعض افراد نے ہفتے میں صرف ایک چکر لگا کر اسکیم کی شرائط پوری کرنے کی کوشش کی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ای ٹیکسی کو کمرشل سروس کے طور پر استعمال نہ کرنے والے افراد کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے اور 11 گاڑیوں کے مالکان کو واپسی کے لیے باقاعدہ خطوط ارسال کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ای ٹیکسی اسکیم کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا اور شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، اس لیے اسکیم کے قواعد کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ گاڑیوں کے استعمال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

ایک تبصرہ برائے “ذاتی استعمال کرنے والے ای ٹیکسی ہولڈرز کیلئے وارننگ”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے