عشرہ محرم الحرام: لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہائی الرٹ، 31 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی پر تعینات

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور حکومت پنجاب کی جانب سے نافذ دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت انگیز مواد کی تشہیر اور اشتعال انگیزی پر مکمل پابندی عائد ہے۔آئی جی پنجاب کے مطابق طے شدہ روٹس اور مقررہ مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس یا مجلس کی اجازت نہیں ہوگی۔ سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔


انہوں نے بتایا کہ محرم سکیورٹی پلان کے تحت سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، ڈولفن اسکواڈ، پیرو فورس اور دیگر فیلڈ فارمیشنز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ تمام اضلاع میں قائم کنٹرول رومز کو سنٹرل پولیس آفس کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ سکیورٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ برقرار رکھا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

2 پر “عشرہ محرم الحرام: لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہائی الرٹ، 31 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی پر تعینات” جوابات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے