پنجاب حکومت کا بجٹ عوامی فلاح اور ترقی کا عکاس ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پنجاب پوسٹ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے 90 شاہراہ قائداعظم پر پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کا مالی سال 2026-27 کا بجٹ ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے گزشتہ روز پنجاب کا بجٹ پیش کیا جبکہ موجودہ حکومت کا یہ تیسرا بجٹ ہے۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی برسوں کے دوران مسلم لیگ (ن) کی پنجاب میں کارکردگی کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انتہائی مشکل معاشی حالات میں ملک کی قیادت سنبھالی اور پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکالا۔ ان کے بقول پاکستان کی معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کرکے ملک میں معاشی استحکام پیدا کیا اور عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو بہتر بنایا۔


مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر بھی نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابیاں سب کے سامنے ہیں اور پاکستان نے خطے اور دنیا میں امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سفارتی کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عالمی امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے گزشتہ سال سیلابی صورتحال کے دوران پنجاب حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی خدمات کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ عوامی ریلیف، ترقیاتی منصوبوں اور معاشی استحکام کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

2 پر “پنجاب حکومت کا بجٹ عوامی فلاح اور ترقی کا عکاس ہے، مریم اورنگزیب” جوابات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے