بہاولنگر میں کالج طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ، پولیس نے ملزم شوکت علی کو گرفتار کر لیا

بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) جالوالہ روڈ پر جامعہ اسلامیہ یونیورسٹی اولڈ کیمپس کے قریب بس اسٹاپ پر کالج کی طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ طالبہ کالج سے چھٹی کے بعد بس کے انتظار میں اسٹاپ پر موجود تھی کہ ملزم شوکت علی نے مبینہ طور پر بینچ پر بیٹھ کر اسے نازیبا اشارے کیے۔

طالبہ اور وہاں موجود دیگر لڑکیوں کے شور مچانے پر ملزم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے پر پولیس نے طالبہ کے والد فرحان احمد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی او لاہور کا کمشنر کو مراسلہ: 27 زیر تعمیر منصوبوں میں سے 9 مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی، سموگ اور ٹریفک جام کا خدشہ

تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوکت علی کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈی پی او بہاولنگر کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے