ہارون آباد: محنت کش نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ڈی پی او کا نوٹس، مقدمہ درج

ہارون آباد (پنجاب پوسٹ) نواحی علاقے بنگلہ یتیم والا میں نوجوان محمد عثمان کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد واقعہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں چند افراد کو محنت کش نوجوان پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔واقعے پر ڈی پی او کے نوٹس کے بعد تھانہ فقیر والی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 11 03 at 6.05.17 PM

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تاہم تشدد میں ملوث ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔ شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے