خانیوال (پنجاب پوسٹ) شہریوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے مشن کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی خانیوال نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق اکتوبر کے دوران 2 ہزار 392 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی گئی اور 1 ہزار 304 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 5 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 8 فوڈ یونٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند کر دی گئی۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 200 فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران 540 کلو بدبودار اور فنگس زدہ اچار، 5 من مضر صحت گوشت اور 42 درجن خراب انڈے تلف کیے گئے۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو چیک کیا جا رہا ہے اور پنجاب کے شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔









