فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) رواں سال فیصل آباد پولیس کی اشتہاری ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں ہوئیں۔پولیس نے کارروائیوں کے دوران 5738 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے۔سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کیے۔
گرفتار اشتہاریوں میں A کیٹیگری کے 2125 ملزمان جبکہ B کیٹیگری کے 3613 ملزمان شامل ہیں۔بہترین حکمت عملی اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے قتل کے 175 اور اقدام قتل کے 212 اشتہاری گرفتار ہوئے۔ڈکیتی اور رابری جیسے سنگین جرائم میں مطلوب 1951 اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کر لئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں ڈولفن سکواڈ کا کریک ڈاؤن، دو اشتہاریوں سمیت 11 ملزمان گرفتار، آئس بھی برآمد
ہیومن انٹیلی جنس، سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنیکل وسائل کی مدد سے اشتہاریوں کے محفوظ ٹھکانے بے نقاب ہو گئے۔سنگین جرائم میں ملوث خطرناک ملزمان کی گرفتاریاں موثر قیادت اور مربوط حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔سی پی او فیصل آباد کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیلئے فیصل آباد میں کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں، قانون شکنوں کو ہر صورت گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔









