ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا بوریوالا کا دورہ، صفائی کے نظام میں بہتری اور خراب مشینری فوری ٹھیک کرنے کی ہدایت

بوریوالا (پنجاب پوسٹ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے بوریوالا کا دورہ کیا اور شہر میں صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ستھرا پنجاب ایجنسی کی کارکردگی، دستیاب مشینری اور آلات کی تعداد اور فعالیت کا معائنہ کیا اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صفائی کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ خراب مشینری فوری طور پر ٹھیک کروائی جائے اور تمام رکشوں اور گاڑیوں کی لاگ بُک تیار کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا حیدر اسٹیڈیم کا دورہ، مرمت و بحالی کا کام فوری شروع کرنے اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں، شاہراہوں اور گلی محلوں میں صفائی واضح طور پر نظر آنی چاہیے۔ صفائی کی ناقص صورتحال کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز و ایم ڈی ستھرا پنجاب غلام مرتضیٰ اور اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا جواد حسین بھی موجود تھے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے