شیخوپورہ (پنجاب پوسٹ) مرید کے کے علاقہ حدوکے میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے چھت گرگئی۔ماں سمیت تین بچے جھلس گئے۔پڑوس کی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جھلس کر زخمی ہونیوالی ماں،بیٹے اور بیٹوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:سیشن کورٹ میں کمرہ عدالت کے اندر ملزمان پر تشدد، ایک ملزم بے ہوش
آبادی حدوکی میں خاتون مہک بی بی کھانا بنارہی تھی کہ گیس سلنڈر پھٹ گیا۔جس سے اسکی دو بیٹیاں 12 سالہ فاطمہ،10 سالہ عالیان اور 5 سالہ علی بادشاہ اور خود مہک بی بی جھلس گئی۔جبکہ چھت بھی گرگئی اور پڑوس کی چھتوں کو جزوی نقصان پہنچ ہے۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جھلس کر زخمی ہونیوالی ماں اور تینوں بچوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ہے۔









