مانگامنڈی: معمولی تلخ کلامی پر بھرے بازار میں فائرنگ، شہری محفوظ رہے


لاہور :(پنجاب پوسٹ)کے نواحی علاقے مانگا منڈی کے مصروف میلاد چوک میں معمولی تلخ کلامی ایک خطرناک واقعے میں تبدیل ہوگئی جب مبینہ طور پر لیڈی کانسٹیبل کے بیٹے شہزادہ شاہزیب گل اور اس کے ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار ساتھی نے مجاہد شاہ پر فائرنگ کر دی۔ذرائع کے مطابق واقعہ بھرے بازار میں پیش آیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فائرنگ کے باوجود مجاہد شاہ اور قریبی شہری معجزانہ طور پر محفوظ رہے، تاہم گولیوں کی آواز سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور دکانداروں و خریداروں میں بھگدڑ مچ گئی۔


عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد شہریوں نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی، جس پر مانگا منڈی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی ابتدائی تفتیش شروع کر دی۔پولیس نے شہری اشفاق شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ نامزد ملزم شہزادہ شاہزیب گل اور اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔


یہ واقعہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تشویش کا باعث بنا ہے اور مقامی شہریوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “مانگامنڈی: معمولی تلخ کلامی پر بھرے بازار میں فائرنگ، شہری محفوظ رہے”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے