پنجاب حکومت نے آبیانہ نرخوں میں نمایاں اضافہ کر دیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں آبیانہ نرخوں میں نمایاں اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت خریف فصلوں پر آبیانہ 1650 روپے فی ایکڑ جبکہ ربیع فصلوں کے لیے 850 روپے فی ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق منظور شدہ باغات پر سالانہ آبیانہ 2000 روپے فی ایکڑ وصول کیا جائے گا، جبکہ لفٹ اریگیشن کے ذریعے پانی حاصل کرنے والے کاشتکاروں کے لیے فیس 2250 روپے فی ایکڑ مقرر کی گئی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ نئے نرخ آبی وسائل کے مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں اور یہ خریف و ربیع دونوں سیزن پر لاگو ہوں گے۔


دوسری جانب آبیانہ نرخوں میں اضافے پر کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مختلف کسان تنظیموں نے اس فیصلے کو زرعی شعبے پر اضافی بوجھ قرار دیتے ہوئے حکومت سے نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق بڑھتی پیداواری لاگت کے تناظر میں آبیانہ نرخوں میں اضافہ کسانوں کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

3 پر “پنجاب حکومت نے آبیانہ نرخوں میں نمایاں اضافہ کر دیا” جوابات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے