ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا حیدر اسٹیڈیم کا دورہ، مرمت و بحالی کا کام فوری شروع کرنے اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

بہاولنگر(پنجاب پوسٹ) ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ نے حیدر اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا جہاں ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی شامل تھے

وہاں اسٹیڈیم کی عمارت،کھیلوں کے میدان اور کھلاڑیوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔حیدر اسٹیڈیم نے مرمت و بحالی کے کام فوری شروع کرنے کی ہدایت دی۔کھلاڑیوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کیخلاف توہینِ عدالت کیس: لاہور ہائیکورٹ کی 10 نومبر تک آخری مہلت، "کیوں نہ سب کیخلاف کارروائی شروع کی جائے؟” چیف جسٹس

اسٹیڈیم کی مرمت و بحالی کے منصوبوں میں معیار کو یقینی بنایا جائے اور نوجوان کھلاڑیوں اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔اسٹیڈیم کی بہتری سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے لیے مواقع فراہم ہونگے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسٹیڈیم کی بحالی کے کاموں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،تعمیر و بحالی کے تمام امور مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں،

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے