لاہور پولیس کا بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، جعلسازی کے منظم نیٹ ورک کے 4 کارندے گرفتار

لاہور: (پنجاب پوسٹ)لاہور پولیس نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جعلسازی کے منظم نیٹ ورک کے چار کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان جعلی پاکستانی و غیر ملکی کرنسی، قومی شناختی کارڈز، تعلیمی ڈگریاں اور دیگر سرکاری دستاویزات تیار کرنے میں ملوث تھے۔پولیس نے کارروائی کے دوران جعلسازی کے لیے قائم فیکٹری نما سیٹ اپ بے نقاب کرتے ہوئے بھاری مقدار میں سامان برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں گینگ سرغنہ ریاض، اس کے بیٹے ساجن ریاض، عمران اور آصف شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق باپ بیٹوں سمیت چار رکنی گروہ لاہور میں جعلسازی کا منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جدید پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے جعلی پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی تیار کر کے مختلف اضلاع اور بیرون ملک سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے جعلی ملکی و غیر ملکی کرنسی، پرنٹنگ مشینیں، کمپیوٹرز اور مختلف کیمیکلز برآمد کیے گئے ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران گینگ سرغنہ ریاض نے انکشاف کیا کہ اس نے بیرون ملک سے جدید کلر میچنگ کی تربیت حاصل کر رکھی ہے، جس کی مدد سے جعلسازی کا کاروبار کیا جا رہا تھا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق نیٹ ورک سے وابستہ دیگر سہولت کاروں اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔


ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ فرار ملزمان حمراز عرف عمران اور شکیل کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے گروہ کی گرفتاری پر ایس پی سٹی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جعلسازی کے اس نیٹ ورک کا خاتمہ لاہور پولیس کی مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر جتنے بھی منظم ہوں، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، جبکہ شہریوں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے مطابق کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

2 پر “لاہور پولیس کا بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، جعلسازی کے منظم نیٹ ورک کے 4 کارندے گرفتار” جوابات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے