پنجاب بھر میں پرائس کنٹرول مہم تیز، 70 ہزار سے زائد انسپکشنز، گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری

لاہور: (پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول اقدامات مؤثر انداز میں جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایک روز کے دوران 70 ہزار 324 انسپکشنز کی گئیں جن میں گرانفروشی کے 3 ہزار 488 واقعات رپورٹ ہوئے۔حکام نے گرانفروشی پر مجموعی طور پر 10 لاکھ 44 ہزار 500 روپے جرمانے عائد کیے جبکہ 173 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ پرائس کنٹرول مہم کے دوران 4 مقدمات درج کیے گئے اور خلاف ورزیوں پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔روٹی کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے 12 ہزار 735 انسپکشنز کی گئیں جن کے دوران 908 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔


وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ضلعی انتظامیہ عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے متحرک ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چکن، چینی، آٹا، دالوں، گھی اور سبزیوں کی قیمتوں پر خصوصی نگرانی جاری ہے اور مؤثر اقدامات کے ذریعے صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔
سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر پرائس کنٹرول نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق روزانہ مارکیٹ مانیٹرنگ کے ذریعے صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ ناجائز منافع خوری اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈاکٹر کرن خورشید نے مزید کہا کہ قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ قائم ہے اور عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

2 پر “پنجاب بھر میں پرائس کنٹرول مہم تیز، 70 ہزار سے زائد انسپکشنز، گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری” جوابات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے