رنگ روڈ پولیس کا بڑا ایکشن، جعلی سی سی ڈی ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار، سرکاری شناختی کارڈز اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد

لاہور:(پنجاب پوسٹ) میں رنگ روڈ پولیس نے مؤثر چیکنگ کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے خود کو سی سی ڈی (CCD) کا ڈپٹی ڈائریکٹر ظاہر کرنے والے ایک جعل ساز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مشکوک انداز میں گاڑی چلا رہا تھا جسے روک کر تلاشی لی گئی تو اس کی جعلسازی بے نقاب ہو گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سرکاری افسر کا روپ دھار کر شہریوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا تھا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے مختلف سرکاری و نیم سرکاری محکموں کے شناختی کارڈز، چار سرکاری طرز کی نمبر پلیٹس اور ایک الیکٹرک شاک ڈیوائس برآمد کی گئی۔


تحقیقات کے مطابق ملزم نے اپنی گاڑی پر غیر قانونی پولیس فلیشر لائٹ نصب کر رکھی تھی جبکہ گاڑی کے شیشوں پر بلیک پیپر بھی لگا رکھا تھا تاکہ خود کو بااثر سرکاری افسر ظاہر کر سکے۔ تاہم رنگ روڈ پولیس کی بروقت کارروائی نے اس کے عزائم ناکام بنا دیے۔پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے تھانہ ہربنس پورہ منتقل کر دیا جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ کب سے جعلی افسر بن کر سرگرم تھا اور آیا اس کے ساتھ دیگر افراد بھی ملوث ہیں یا نہیں۔


کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس نے کہا ہے کہ قانون شکن عناصر اور جعل سازوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے