ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) شاہ کوٹ روڈ پر واقع چک نمبر 5 چھوٹا گاؤں میں ایک گھر کے کمرے کی اچانک چھت گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ملبے تلے دب گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کا بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، جعلسازی کے منظم نیٹ ورک کے 4 کارندے گرفتار
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 35 سالہ آسیہ راشد، 8 سالہ ابراہیم راشد اور 4 سالہ اسماعیل راشد شامل تھے۔ تاہم 4 سالہ اسماعیل راشد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جسے ڈاکٹروں نے ہسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا۔
واقعے کے بعد اہل علاقہ میں غم کی فضا چھا گئی جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔













