150 ملین روپے انعامات، سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026 نوجوانوں کے لیے بڑا موقع

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیر صدارت سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کے افسران نے شرکت کی جبکہ پنجاب بھر کے سپورٹس افسران آن لائن شریک ہوئے۔
اجلاس میں ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن، لیبر، لوکل گورنمنٹ، سپیشل ایجوکیشن، انفارمیشن اینڈ کلچر، ٹیوٹا، ہوم ڈیپارٹمنٹ، لائیوسٹاک، پی آئی ٹی بی، لاہور بورڈ اور ڈی پی آئی کالجز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ سی ایم پنجاب یوتھ گیمز ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ ہوگا، جس میں پنجاب بھر سے 50 لاکھ گرلز اور بوائز شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس کے طلبہ و طالبات مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ گیمز 2026 کے مقابلے 6 مراحل میں منعقد ہوں گے جبکہ 17 مختلف سپورٹس ڈسپلنز میں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ محمد طارق قریشی کے مطابق کامیاب کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 150 ملین روپے کے کیش انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں ایونٹ کے کامیاب انعقاد، بین الادارہ تعاون اور نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے لیے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “150 ملین روپے انعامات، سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026 نوجوانوں کے لیے بڑا موقع”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے