لاہور (پنجاب پوسٹ) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر سے پاکپتن سے آئے 20 سے زائد علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی، جس میں علما کو درپیش مسائل، مشاورتی نظام اور تنظیمی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قاری یعقوب طاہر کی قیادت میں آنے والے وفد نے قرآن و سنہ اسلامک سنٹر میں ہونے والی ملاقات کے دوران باقاعدہ طور پر جمعیت اہل حدیث پاکستان میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔
اس موقع پر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے وفد کی شمولیت کو جماعتی نظم و تنظیم کے استحکام کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ممتاز علما، خطباء اور ائمہ مساجد کی شمولیت جمعیت اہل حدیث پر اعتماد کا اظہار ہے۔
مزید پڑھیں: عید قرباں پر لاہور میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے کتنے ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ جمعیت اہل حدیث پاکستان ہمیشہ قرآن و سنت کی دعوت، اتحادِ امت، استحکامِ پاکستان اور ملی یکجہتی کے فروغ کے لیے متحرک کردار ادا کرتی رہی ہے۔
وفد میں قاری ثناء اللہ ثاقب، قاری محمد یسین یزدانی، قاری عبد المنان سلفی، قاری ریاض اور قاری شہزاد سمیت دیگر علما شامل تھے۔










