لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے MPC کا افتتاح، سینٹر کیسے کام کرے گا؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں خواتین کی ڈیجیٹل اور معاشی خودمختاری کے فروغ کے لیے Multipurpose Centre (MPC) کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ مرکز اقوام متحدہ کے ادارے UN Women کے منصوبے “Digitalization for Women Economic Empowerment” کے تحت قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد طالبات کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں، کاروباری مواقع اور معاشی خودکفالت کے قابل بنانا ہے۔

افتتاحی تقریب میں کاروان کرافٹس فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دانش جبار خان، UN Women کی پنجاب کوآرڈینیٹر سدرہ ہمایوں، UN Women کی ٹیکنیکل کوآرڈینیٹر پنجاب بینش ضیا، پراجیکٹ ڈائریکٹر آمنہ علی، عدیل گوندل سیریل انٹرپرینیور، MPC کی فوکل پرسن ڈاکٹر حفصہ بتول اور یونیورسٹی کے دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔

WhatsApp Image 2026 11 18 at 5.33.08 PM

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے اس منصوبے کو خواتین کی معاشی خودمختاری، ڈیجیٹل تعلیم اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کی جانب ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا مقصد طالبات کو معیاری تعلیم کے ساتھ ایسی عملی اور جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے جو انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے میں مدد فراہم کریں۔

تقریب میں UN Women اور کاروان کرافٹس فاؤنڈیشن کے نمائندگان نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ کی بہترین میزبانی، مؤثر انتظامات اور منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر آمنہ علی نے منصوبے کے مقاصد، تربیتی مراحل اور طالبات کے لیے مستقبل کے مواقع پر روشنی ڈالی، جبکہ تقریب میں طالبات کی کاروباری رہنمائی اور مینٹورشپ کے لیے تعاون کی پیشکش بھی کی گئی۔
منصوبے کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار طالبات کو مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل لٹریسی، ای کامرس، فری لانسنگ اور ڈیٹا اینالیٹکس کی مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔ طالبات کو آن لائن کاروبار شروع کرنے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے روزگار کے مواقع حاصل کرنے اور معاشی طور پر خودمختار بننے میں عملی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

WhatsApp Image 2026 11 18 at 5.33.07 PM 1

منصوبے کے دوسرے مرحلے میں طالبات کو ماہرین کی زیرِ نگرانی رہنمائی اور کاروباری تربیت فراہم کی جائے گی، جبکہ منتخب طالبات کو جنوبی کوریا میں بین الاقوامی سطح پر اپنے کاروباری منصوبے پیش کرنے کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی قیادت میں یہ اقدام لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو جدید ٹیکنالوجی، جدت طرازی اور خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کا مؤثر مرکز بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ پاکستان کی قدیم ترین اور بڑی خواتین کی جامعات میں شامل لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی جدید تقاضوں کے مطابق طالبات کو تعلیم کے ساتھ عملی مہارتوں اور معاشی مواقع کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

1

MPC کا قیام لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، UN Women اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے باہمی تعاون کی ایک اہم مثال ہے، جو خواتین کو ڈیجیٹل معیشت کا فعال حصہ بنانے اور انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے