پنجاب پولیس میں ڈیپوٹیشن پالیسی تبدیل، افسران کی ڈیپوٹیشن مدت زیادہ سے زیادہ 5 سال مقرر، نیا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب پولیس کے جونیئر رینک افسران اور اہلکاروں کے لیے ڈیپوٹیشن پالیسی میں اہم ترامیم کر دی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اسٹینڈنگ آرڈر نمبر 13 سال 2021 میں ترامیم کی منظوری دیتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مراسلے کے مطابق پنجاب پولیس میں ڈیپوٹیشن کی مدت عام طور پر 3 سال ہوگی، جس میں مزید 2 سال کی توسیع کی اجازت دی جا سکے گی، تاہم کسی بھی افسر کی پوری سروس کے دوران مجموعی ڈیپوٹیشن مدت 5 سال سے زیادہ نہیں ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر اظہار برہمی، سی سی پی او لاہور کل ذاتی حیثیت میں طلب

ڈیپوٹیشن مکمل ہونے پر افسر کو 15 روز کے اندر پنجاب پولیس میں واپس رپورٹ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ مقررہ مدت سے زائد تاخیر کو ڈیوٹی سے دانستہ غیر حاضری تصور کیا جائے گا۔ نئی پالیسی کے تحت جونیئر رینک افسر کو پوری سروس میں صرف ایک مرتبہ ڈیپوٹیشن کا موقع ملے گا، جبکہ پانچ سال کی زیادہ سے زیادہ مدت مکمل کرنے والے افسر آئندہ ڈیپوٹیشن کے اہل نہیں ہوں گے۔

پانچ سال سے کم مدت کی ڈیپوٹیشن کرنے والے افسر کو دوبارہ ڈیپوٹیشن کے لیے پہلے اتنی ہی مدت پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینا ہوں گی۔ مزید برآں مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر کسی افسر یا اہلکار کا نام ڈیپوٹیشن کے لیے نہیں بھیجا جا سکے گا۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو نئی پالیسی سے ایک سال کے لیے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ ترمیم شدہ پالیسی کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون نے نوٹیفکیشن متعلقہ پولیس افسران اور دفاتر کو ارسال کر دیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے